لاہور۔ مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو بنگلہ دیش سیریز کیلئے باہر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسٹار بلے باز عمر اکمل کو بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں نمائندگی سے محروم کر دیا جائے گا۔ یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ ٹیم حکام عمر اکمل کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ ورلڈ کپ میں ہندوستان کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے اور پھر باقی کے چھ میچز میں ایک سو چونسٹھ سے ٹیم انتظامیہ ناخوش ہو گئی اب کہا جا رہا ہے کہ نوجوان
بیٹسمین کو ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت سے کم بیک کرنا ہو گا۔