ممبئی (ایجنسی) مادھوری دکشت بالی ووڈ کی ہیروئینوں کی عمر سے متعلق خیال سے سروکار نہیں رکھتی بالی وڈ اداکاراؤں کے بارے میں خیال ہے کہ اداکاری کے میدان میں اداکاراؤں کی مد ت کار کم وقت کی ہوتی ہے اور وہ شادی کے بعد کام نہیں کر سکتیں ۔ مادھوری نے کہا ، عمر میرے لئے صرف ایک تعداد کے برابر ہے صلا
حیت ہر عمر میں یکساں ہوتی ہے چاہے آپ ۱۰ ،۲۰ یا ۱۰۰ کے ہوں . میرا خیال ہے کہ عمر کے ساتھ یہ اور نکھرتی جاتی ہے . اداکاروں کی شادی شدہ اداکاراؤں کو لے کر تصور کو نہیں مانتی۔ مادھوری نے بتایا ، شرمیلا ٹیگور ، راکھی جی نے شادی کے بعد بھی کام کیا . ہاں ، یہ سچ ہے کہ ان میں کچھ نے اس سے دوری بنا لی اور وہ ان کا خود کا فیصلہ تھا . کئی ایسی اداکارائیں ہیں جنہوں نے کام کیا . ۸۰ اور۹۰ کی دہائی میں مادھوری بالی ووڈ کا چمکتا ستارہ تھیں اور اس دہائی میں انہوں نے بالی ووڈ پر راج کیا تھا . لیکن رام نینے سے شادی کے بعد وہ امریکہ چلی گئی تھیں اور۲۰۱۱ میں وہ ملک واپس آئی تھیں .امریکہ قیام کے دوران بھی وہ ناظرین سے دور نہیں رہ پائیں کیونکہ وہ ملک آتی جاتی رہیں اور ’ دیوداس ‘اور ‘ آجا نچ لے ‘ جیسی فلموں میں کام کیا . واپسی کے بعد مادھوری کئی ٹی وی پروگراموں ، اشتہارات اور فلموں میں مصروف رہیں اور اب سال ۲۰۱۴ میں فلم ‘ ڈیڑھ عشقیہ ‘ کی کامیابی کے بعد وہ اپنی دوسری فلم ‘ گلاب گینگ ‘ کی ریلیزکو لے کر تیار ہیں . مادھوری کا خیال ہے کہ پہلے سے فلم نگری میں خواتین کہیں زیادہ فعال ہیں . پہلے بہت کم خواتین ڈائریکٹر ہوا کرتی تھیں لیکن اب کئی خواتین فلمسازی کے کام سے وابستہ ہیں ٍ۔