بارہ بنکی (نامہ نگار)ہندو مسلم کے نام پر سیاست کرنے والی مودی حکومت ملک کو فرقہ پرستی کے آگ میں جھوکنے کا کام کررہی ہے ۔ملک میں فرٖضی ترقی کانعرہ لگانے والی مرکزی حکومت کسانوں ،مزدوروں کا استحصال کرکے سرمایہ داروں کو فائدے پہونچانے میں مصروف ہے ۔ حصول آراضی قانون میں ملک کے کسانوں کا مفاد چھپا ہے اس کے ساتھ چھیڑ خانی کے علاوہ کارنگریس پارٹی سڑک سے پارلیمنٹ تک آر پار کی
لڑائی لڑے گی ۔ مذکورہ خیال قومی درج فہرست جات کے چیئر مین اور رکن راجیہ سبھا ڈاکٹر پی ایل پنیا نے ہولی ملن تقریب میں ترقیاتی تروینی گنج کے کئی پروگرام کی صدارت کانگریس کمیٹی کی صدر امر ناتھ مشرا اور نظامت تروینی گنج کے صدر ڈاکٹر ردریشور مشرا کیا ۔ہولی کا تہوار بھائی چارہ اور آپسی خیر سگالی کا تہوار ہے ۔ ایسے تہوار کے موقع پر نا وقت ہوئی بارش کی مار سے کسان بربادی کے دہانے پر کھڑاہوگیا ہے ۔ایسے میں کسانوں اور عوام بجٹ دوفیصد کا سروس ٹیکس اور کارپوریٹ گھرانوںکو ۵فیصد کی چھوٹ مرکز کی بی جے پی حکومت کی سوچ کا انکشاف کرتی ہے ۔ ہولی ملن تقریب کو خاص طور سے ریاستی سکریٹری دیپک سنگھ ریکوار ،امرناتھ مشرا ،برجیش دکشت ،کمل بھلانے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر ہنومان پرساد مشرا ،راج کمار پانڈے ،رمیش سنگھ ،کلدیپ سنگھ ،شاردا پرساد ،رام ملن ،رام چندر ورما ،بچو سنگھ ،مہیش سنگھ وغیرہ موجود تھے ۔