لکھنؤ۔(نامہ نگار)گورنر رام نائک نے کہا کہ جسم کا عطیہ اور خون کا عطیہ کرنا اہم لوگوںکو جسم کے عطیہ کے تئیں بیدار کیا جائے۔عام لوگوںکو بیدار کرکے اس طرح کے کام کئے جائیں تو سماج کو زیادہ فائدہ ہوگا۔جسم کے عطیہ کی تحریک میں خود بھی شامل ہوں اور اپنے دوستوں کو بھی شامل کریں۔سماج کی بہبود کے لئے سب کوآگے آنا چاہئے۔گورنر آج کرسی روڈ واقع سوامی جگن ناتھ سیوا سمیتی کے ذریعہ منعقد جسم کا عطیہ اور خون کے عطیہ کیمپ میں مہمان خصوصی کے طور پر اپنے خیال ظاہر کر رہے تھے۔گورنرنے کہا کہ اس طرح پروگراموں میں مسرکھ (سیتاپور)اور کانپور ودہرادون میں بھی شرکت کرچکے ہیں۔اچھے کاموں سے سماج کا تصفیہ ہوتاہے۔اور جسم عطیہ کا یہ پروگرام حقیقت میں سماج کے لئے سبق آموز ہے۔ ا
نہوںنے کہا کہ ہمارے سماج میں مختلف قسم کے عطیہ کئے جاتے ہیں۔لیکن جسم عطیہ اور خون عطیہ اہم ہے۔جو عضو دوسروں کو نئی زندگی دے سکتے ہیں ان کی اپنی اہمیت ہے۔ معلومات کی کمی میں جسم عطیہ کے قانونی کام پورے نہ کرپانے کے سبب مختلف رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں۔جس سے جسم عطیہ کا مقصد پورا نہیں ہوپاتاہے۔صحیح وقت پر عطیہ کاکام پورا کریں۔پروگرام میں میجر وی کے کھرے نے بتایا کہ انہوںنے اور ان کی اہلیہ نے جسم عطیہ کے لئے اپنی منظوری دے دی ہے۔
دی ہے۔اس کے علاوہ بزرگ آشرم میں رہنے والے ۲۵ لوگوں نے بھی جسم عطیہ کیلئے اپنی منظوری دے دی ہے۔