لکھنؤ(نامہ نگار)ایک ہیلتھ کلب میں لوگوں کو ورزش کی تربیت دینے والے ٹرینر نے پہلے تو اپنی بڑی بہن کو بدنام کر کے اس کی شادی منقطع کرا دی اس کے بعدملزم نے کچھ عورتوں کی فحش ویڈیو اپنے موبائل پر بنا لی۔ اس بات کی شکایت جب بازار کھالہ پولیس سے کی گئی تو کل رات پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
سی او بازارکھالہ راج کمار اگروال نے بتایا کہ چوک کے اشرف آباد میں رہنے والے سونو عرف اظہر الدین فہمینہ اسپتال کے سامنے واقع ایک جم میں ٹرینر تھا کچھ عرصہ قبل اس نے ایک لڑکی سے عشقیہ شادی کر لی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ سونو کی بڑی بہن کی جب شادی طے ہوئی تھی تو اس نے اس کو بدنام کر کے اس کی شادی منقطع کرادی۔ سونوکی اس حرکت کے بعد اس کی بیوی نے اس کو چھوڑ دیا۔ سونوں کے بارے میں اس کی بیوی نے شکایت کی کہ وہ کچھ عورتوںکی فحش ویڈیو بھی بنا چکا ہے۔
اس بات کا پتہ جب بازار کھالہ پولیس کو ہوا تو پولیس بھی حرکت میں آگئی اور دوشنبہ کی دیر رات ملزم سونو کو کوتوالی کے سامنے گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جب اس کے موبائل فون کی جانچ کی تو اس میں دوعورتوں کی فحش ویڈیو کے ساتھ انٹرنیٹ سے لوڈ کی گئی کئی فحش کلپ بھی ملیں۔ اس کے بعد پولیس نے سونو کے خلاف رپورٹ درج
کر کے اسے گرفتار کر لیا۔