جونپور : جونپور کے سریر¸ علاقے میں ایک عورت اور اس کے دو بچے آگ میں بری طرح جھلس گئے ۔پولیس کے مطابق قمرالدین پور کا باشندہ راجن چوہان ممبئی میں نوکری کرتا ہے ۔ گھر پر اس کی بیوی ریٹا (35) ، بیٹا کشن (6) اور بیٹی اشکنا (3) رہتے ہیں۔ گذشتہ رات پڑوس کی تین چار عورتیں اور کچھ مرد ریٹا کے گھر آئے اور تینوں کے اوپر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگادی۔
چیخ و پکار سن کر گاں والوں نے عورت اور اس کے بچوں کو بچاکر پولیس کی مدد سے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔اس حادثہ کا سبب آپسی تنازع بتایا جارہا ہے ۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔