لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ بنتھرا علاقہ میں گھریلو دشمنی کے سبب ایک شادی شدہ خاتون نے اپنے اوپر مٹی کا تیل ڈال کر آگ لگا لی۔ خاتون کے شوہر نے جھلسی ہوئی حالت میں اسے ضلع اسپتال میں داخل کرایا جہاں اس کی موت ہو گئی۔ موصولہ خبر کے مطابق بنتھر اکے لطیف نگر کے باشندے مزدور دیا رام کی بیوی شیو پیاری (۳۲) نے اپنے اوپر مٹی کا تیل ڈال کر خود سوزی کی۔ شیو پاری کی چیخ پکار سن کر پڑوسی موقع پر جمع ہو گئے اور کسی طرح سے انہوں نے آگ کو بجھایا۔ اسی دوران خاتون کے شوہر دیا رام کو اطلاع دے دی گئی ۔ دیا رام نے شیو پیاری کو ٹراما سینٹرمیں داخل کرایا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہو گئی۔ پولیس کا خیال ہے کہ گھریلو جھگڑے کے سبب شیو پیاری نے خود سوزی کی ہے۔
شیو پیاری کے پسماندگان میں ایک بیٹا ارون ہے۔