واشنگٹن:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ عہدہ سنبھالنے کے بعد امریکہ پیسیفک تجارت کے معاہدے کو منسوخ کرنے سمیت کئی اہم پالیسیوں میں تبدیلی کریں گے ۔مسٹر ٹرمپ نے کل کہا کہ وہ سرکاری قوانین میں کمی لانے کی ہدایت جاری کرنے کے علاوہ محکمہ کو ویزا پروگرام کے غلط استعمال کی تحقیقات کا حکم دیں گے ۔ اس کے علاوہ وہ توانائی کی پیداوار سے متعلق کچھ پابندیوں کو ہٹانے کی بھی ہدایت دیں گے ۔ اس میں شیل آئل گیس اور کوئلے سے چلنے توانائی کی پیداوار سے متعلق قوانین شامل ہوں
گے ۔