فتح پور(نامہ نگار) شہر کانگریس کمیٹی کا ایک جلسہ جوالہ گنج واقع پارٹی کے دفتر میں منعقد ہوا۔ جلسے کی صدارت شہر کانگریس صدر محمد عارف نے کی۔ جلسے میں کانگریس کمیٹی کے طریقے کار کا جائزہ لیا گیا۔ اور گزشتہ دو دنوں قبل ضلع کانگریس کمیٹی کے دو عہدے داران کے ذریعہ استعفیٰ دینے کے سلسلے میں افسوس کا اظہار کیا گیا۔ جلسے میں مقررین نے کہا کہ ایسی واقعات سے پارٹی کی شبیہ متاثر ہو تی ہے۔ جلسے کی صدارت کرتے ہوئے شہر صدر عارف نے کہا کہ شہر کے تمام وارڈوںکے مسائل کے سلسلے میں تحریک شروع کی جائے گی۔