لکھنو: ایس پی حبیب الحسن نے بتایا کہ عید قرباں کے موقع پر ۲۵ ستمبر کو شہر کے اہم مقامات پر ٹریفک نظام میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ٹریفک نظام میںنماز کے دن صبح ساڑھے چھ بجے سے تبدیلی کر دی جائے گی ۔ اور نماز ختم ہونے کے بعد ٹریفک نظام عام ہو جائے گا۔
سیتا پور روڈ مڑیاو¿ کی جانب سے پکا پول کی جانب آنے والی روڈ ویز سٹی بسیں پکا پل کی جانب نہیں جا سکیںگی بلکہ یہ بسیں ڈالی گنج ریلوے کراسنگ اوور برج پرنیا چوراہا نمبر ۸ ،آئی ٹی چوراہا ہو کر اپنی منزل کو جا سکیں گی ۔ قیصر باغ کی جانب سے ڈالی گنج پل سے سیتا پور روڈ کی طرف جانے والا ٹریفک پکا پل کی جانب نہیں جا سکے گا۔ یہ ٹریفک ڈالی گنج چوراہے سے داہنے آئی ٹی ، کپور تھلا ، ڈالی گنج ریلوے کراسنگ ، پرنیا ، مڑیاو¿ ں، انجینئرنگ کالج ہو کر اپنی منزل کو جا سکے گا۔ ہردوئی روڈ بالا گنج چنگی سے آنے والی روڈ ویز کی سٹی بسیں عام ٹریفک بڑے امام باڑے اور ٹیلے والی مسجد کی طرف نہیں جائیں گی ۔ یہ بسیں کونیشور چوراہے سے داہنے چوک چوراہا میڈیکل کالج چوراہا شاہ مینا ہوکر اپنی منزل کوجا سکیں گے۔قیصر باغ کی جانب سے ہردوئی روڈ کی جانب جانے والی روڈ ویز بسیں شاہ مینا تراہے سے پکا پل کی طرف نہیں جا سکیں گی۔ بلکہ یہ بسیں میڈیکل کالج چوک ، کونیشور چوراہا بالا گنج ہو کر اپنی منزل کو جا سکیں گے۔ پکا پل کھدرا سائڈ تراہا سے آنے والے عام ٹریفک پکا پل چوراہا ٹیلے والی مسجد کی جانب نہیں جا سکیں گی۔ یہ ٹریفک تراہے سے داہنے بائیں بندھا روڈ ہو کر اپنی منزل کو جا سکیں گی۔ گھنٹہ گھر تراہے سے آنے والا عام ٹریفک نیبو پارک بڑا امام باڑہ اور ٹیلے والی مسجد کی جانب نہیں جا سکیں گے۔ بلکہ یہ ٹریفک کونیشور حسین آباد ہو کر اپنی منزل کو جا سکیں گے۔ نیبو پارک تراہا رومی گیٹ پولیس چوکی سے عام ٹریفک بڑے امام باڑہ ٹیلے والی مسجد کی جانب نہیں جا سکیں گے ۔ بلکہ یہ ٹریفک چوک میڈیکل کراس اور ٹیلے والی مسجد کے پیچھے سے ہوتے ہوئے اپنی منزل کو جا سکیںگے۔
چوک تراہے سے عام ٹریفک نیبو پارک کی جانب نہیں جا سکیں گے۔ بلکہ یہ ٹریفک کونیشور چوراہا میڈیکل کراس ہو کر اپنی منزل کو جا سکیں گے ۔ میڈیکل کراس چوراہے سے عام ٹریفک کھن کھن جی گرلس کالج ہوکر نیبو پارک تراہے کی جانب نہیں جا سکیں گے ۔ بلکہ یہ ٹریفک میڈیکل کالج چوراہا چوک ، کونیشور چوراہا سے ہو کر اپنی منزل کو جا سکیںگے۔
شاہ مینا تراہے سے عام ٹریفک پکا پل کی جانب نہیں جا سکیںگے۔ بلکہ یہ ٹریفک میڈیکل کالج ، ڈالی گنج پل ہو کر جا سکیںگے ۔
ایوریڈی تراہے سے مل ایریا کی جانب کوئی بھی بڑی گاڑی ، تجارتی گاڑی نہیں جا سکے گی ۔ بلکہ یہ گاڑی مویا اوور برج ، وکرم کاٹن مل راجہ جی پور م ہو کر اپنی منزل کو جا سکیں گی ۔ مل ایریا سے بلاکی اڈہ کی طرف تلسی مار گ نماز میں شامل ہونے والے نمازیوں کے علاوہ کسی دیگر گاڑیوں کے جانے پر پابندی عائد رہے گی ۔
بلاکی اڈہ تراہے سے عام ٹریفک لال مادھو حیدر گنج تراہے کی جانب نمازیوں کی گاڑیوں کے علاوہ کوئی دوسری گاڑی نہیں جانے دی جائے گی ۔ لال مادھو تراہا حیدر گنج سے عید گاہ کی جانب نمازیوں کے علاوہ کسی دیگر شخص کی گاڑی کو نہیں جانے دیاجائے گا۔
ناکہ عیش باغ کی جانب نمازیوں کی گاڑیوں کے علاوہ کسی دیگر گاڑی کو نہیں جانے دیاجائے گا۔ بلکہ یہ گاڑیاں رکاب گنج پل ہو کر اپنی منزل کو جا سکیں گی۔ یحییٰ گنج سے عید گاہ عیش باغ کی طرف نمازیوں کی گاڑی کے علاوہ عام گاڑیاں ممنوع رہیں گی ۔ یحییٰ گنج واٹر ورکس روڈ کی جانب سے عیش باغ عید گاہ کی جانب آنے والاٹریفک صرف نمازیوں کو چھوڑ کر دیگر ٹریفک ممنوع قرار دئے گئے ہیں۔ بلکہ یہ ٹریفک یحییٰ گنج تراہے سے نخاس تراہا کی جانب جا سکیں گے۔
رکاب گنج پل سے عام ٹریفک نخاس یحییٰ گنج نہیں جا سکیں گے۔ بلکہ یہ ٹریفک ناکہ میڈیکل کالج ہو کر اپنی منزل کو جا سکیں گے ۔ عیش باغ پل کے نیچے سے آنے والا ٹریفک عیش باغ چوکی ہو کر عیش باغ عیدگاہ کی جانب نہیں جا سکے گا۔ بلکہ یہ ٹریفک عیش باغ پل ڈھال سے ہی واپس موتی نگر کی جانب منتقل کر دیا جائےگا۔
راجیندر نگر چوراہے سے عام ٹریفک عیش باغ اوور برج کی جانب ہوتے ہوئے عیش باغ عید گاہ کی جانب نہیں جا سکیں گے۔ بلکہ یہ ٹریفک موتی نگر ہوتے ہوئے اپنی منزل کو جا سکیں گے۔
بابو لال ہلوائی اور ماسٹر لال کنہیا روڈ سے عیش باغ عید گاہ کی جانب کوئی گاڑی نہیں جا سکے گی۔ اس ٹریفک کو بابولال ہلوائی چوراہے سے داہنے اور بائیں موڑ دیا جائےگا۔ گونگا بہرا اور رستوگی انٹر کالج کی جانب سے کوئی گاڑی عیش باغ عید گاہ کی جانب نہیں جا سکے گی۔ پیلی کالونی کے اندر سے کئی راستے عیش باغ عید گاہ کی جانب آتے ہیں کوئی بھی ٹریفک اس سڑک پر نہیں آنے دیاجائے گا۔ ایس ایم مشرا آواس تراہے سے کسی قسم کا ٹریفک عیش باغ عید گاہ کی جانب نہیں آنے دیاجائے گا۔موتی جھیل کالونی سے عیش باغ عیدگا ہ کی جانب کوئی بھی ٹریفک نہیںجا سکے گا۔انجمن چوراہا سے عیش باغ عیدگا ہ کی جانب کوئی گاڑی نہیں آسکے گی۔