نئی دہلی: ہندوستان میں عیسائی اقلیت پر حملوں کے خلاف مسیحیوں نے احتجاج شروع کر دیا ہے۔
عیسائی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے گرجا گھروں پر حملے کےخلاف نئی دہلی میں احتجاجی ریلی نکالی
واضح رہے کہ صرف ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی اور اطراف میں گزشتہ دو ماہ کے عرصے میں پانچ گرجا گروں پر مختلف طرز کے حملے کیے جاچکے ہیں۔
احتجاجی ریلی میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی جس میں عیسائی برادری کے افراد کے ساتھ ساتھ دیگر اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز تھامے ہوئے تھے۔
احتجاج کرنے والے افراد کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں جس میں متعدد گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
شرکاء نے ناقص سیکیورٹی صورتحال اور گرجاگروں پر ہونے والے حملوں پر ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ پی جی پی (بھارتیہ جنتا پارٹی) کی حکومت قائم ہونے کے بعد اقلیتی برادری میں عدم تحفظ کا احساس بڑھ گیا ہے جبکہ بی جی پی کے وزیر اعظم پر گجرات میں مسلمانوں کے خلاف فسادات کا بھی الزام ہے۔