عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نےجنسی زیادتی کے جرائم میں عیسائی مذہبی رہنما ؤں کے ملوث ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نےجنسی زیادتی کے جرائم میں عیسائی مذہبی رہنما ؤں کے ملوث ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ظلم اب کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ایسے معاملات کو اب شرم کی وجہ سے خفیہ نہیں رکھا جانا چاہئے۔ اپنے دورہ امریکا کے دوران عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے جنسی زیادتی کا شکار بچوں کے بارے میں خطاب کیا۔
پوپ نےاپنے خطاب میں پوپ نےکہا کہ بچوں کو بڑوں کی شفقت، محبت، ہمدردی اور حفاظت کی ضرورت ہوتی ہے لیکن مجھے افسوس ہے کہ عیسائي مذہبی رہنماؤں نے آپ بچوں کی معصومیت کو بری طرح نقصان پہنچایا ،کبھی آپ کے اپنے دوستوں کے ہاتھوں، اورکبھی ان مذہبی رہنماوں کے ہاتھوں جن پر آپ کی تربیت کی ذمہ داری تھی،آپ کے ساتھ ہونے والا سلوک انسانی وقار کی توہین ہے۔ پوپ فرانسس نے کہا کہ جو لوگ جنسی زیادتیوں کا نشانہ بنے وہ ان سےمعذرت خواہ ہیں کہ جب انہوں نے یا ان کے اہل خانہ نے آواز اٹھائی، تو کسی نے ان کی آواز پر کان نہ دھرے، لیکن آپ لوگ یقین رکھیں خدا دیکھ اور سن رہا ہے۔