لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ بی جے پی وزیر اعظم عہدہ کے امیدوار نریندر مودی تین اپریل کو غازی آباد کے شپرا مال ویشالی میں عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ نریندر مودی چھ اپریل کو دھام پور کے کے ایم انٹر کالج کے میدان میں اور بجنور پارلیمانی حلقہ کے امیدواروں کی حمایت میںعام جلسہ سے خطاب کریں گے۔ چھ اپریل کو ہی مودی علی گڑھ کے نمائش میدان میں منعقدہ جلسہ کو خطاب کریں گے اور پارٹی امیدوار ستیش گوتم کی حمایت میں تشہیر کریں گے۔ مذکورہ اطلاع دیتے ہوئے پارٹی کے ریاستی ترجمان وجے بہادر پاٹھک نے بتایا کہ سابق وزیر اعلیٰ و پارٹی کے قومی صدر کلیان سنگھ چھ اپریل کو حسن پور ، امروہہ ، بہجوئی، سنبھل اور بدایوں میںعوامی جلسہ سے خطاب کریں گے۔ سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ سات اپریل کو دیو چرا بازار بریلی، آنئولہ، میر گنج بریلی اور شاہجہانپور میں منعقد جلسوں سے خطاب کریں گے۔