ہاپوڑ (نامہ نگار)کوتووالی علاقہ کے محلہ سینی نگر وراجیووہار باشندگان کی ناہل جھیل میں غرقاب ہونے سے موت ہوگئی۔جھیل سے تینوں دوستوں میں سے ۲دوستوں کی لاشیں غوطہ خوروں نے برآمد کرلی ہیں۔ پولیس نے دونوں لاشوں کا پنچنامہ کرنے کے بعد انہیں اہل خانہ کو سپرد کردیا۔موصولہ خبر کے مطابق بلند شہر روڈ واقع محلہ سینی نگر کا باشندہ دیپک ولد پپویادو،ہیپی ولد دنیش شرما ،راجیووہار کا باشندہ نتن شرما منگل کی دوپہر ناہل جھیل میں نہانے کیلئے گئے ہوئے تھے۔جھیل میں سب سے پہلے ہیپی کود گیا اور گہرے پانی میں ڈوبنے لگا اسے بچانے کے لئے دیپک ونتن بھی جھیل میں کود گئے اور تینوں دوست گہرے پانی میں غرقاب ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے تینوں دوستوں کو غرقاب ہوتے ہوئے دیکھ شور مچادیا۔اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے غوطہ خوروں کی مدد سے تینوں کی تلاش شروع کی لیکن منگل کی دیر شام تک تینوں دوستو ں کی لاشوں کا سراغ نہیں مل سکا۔بدھ کو پی اے سی کے غوطہ خوروں نے لاشوں کی تلاشی کا کام دوبارہ شروع کردیا ہے
دوپہر میں ہیپی ودیپک کی لاشیں برآمد کرلی گئیں جبکہ غوطہ خورتیسرے دوست نتن کی لاش کو تلاش کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔