فیض آباد(نامہ نگار) وزیر مملک برائے تفریحی ٹیکس تیج نارائن پانڈے کی جانب سے شمبھو ناتھ تیواری گرامودئے ودیالئے گنگولی میں امراض چشم کیمپ لگایا گیا ۔ کیمپ میں ڈیڑھ ہزار مریضوں کی آنکھوں کی جانچ کر کے چشمے تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر کہا گیا کہ جن مریضوں کا آپریشن ہونا ہے ۔ انہیں اسپتال چلانے والے کے خرچے پر بھیجا جائے گا۔ اس موقع پر وزیر مملکت نے کہا کہ غریبوں اور بے سہارا افراد کی خدمت سے بڑا کوئی کام نہیں ہے ۔ ریاست کی پارٹی حکومت اسی طرح سے خدمت کا کام کررہی ہے۔ ریاستی حکومت نے صحت کو ترجیحات میں رکھا ہے۔ اس وجہ سے سرکاری اسپتالوں میں داخلہ فیس ختم کر دی گئی ہے۔ مفت دوا اور پیتھا لوجی ٹسٹ بھی عام مریضوں کو مکمل طور سے مفت کیا جارہا ہے۔ امراض چشم کیمپ میں پنکج پانڈے ، چند ردیوتیواری ،گیا دین یادو، رام ہیت یادو،شنکر تیواری، راجیش چوبے، دیوکی نندن پانڈے ، ہریش چند پاٹھک، پرمود تیواری ، ونود یادو، وغیرہ موجود تھے ۔