اگر کسی وقت آپ کو شدید غصہ آجائے تو ایک گلاس پانی میں لیموں کے ساتھ ایک چمچہ چینی ملا کر پی جائیں یا ایک چاکلیٹ کھالیں۔کیونکہ امریکامیں ایک مطالعاتی تحقیق سے یہ حیرت انگیز انکشاف ہوا ہے کہ غصے کی حالت میں ایک گلاس لیموں کے شربت میں ایک چمچہ چینی ملا کر پینے سے انتہائی کم وقت میں طبیعت کی اشتعال انگیزی دور ہوجاتی ہے۔محققین کا دعویٰ ہے کہ چینی ملا شربت خون میں فوراشامل ہو کر دماغ کو توانائی پہنچاتا ہے۔کیونکہ غصے کی حالت ، مزاج کی برہمی یا اشتعال کی صورت میں خون میں شامل گلوکوز میں کمی ہوجاتی ہے جس سے دماغ کو توانائی نہیں ملتی۔ تحقیق کے معاون سربراہ اور اوہائیو اسٹیٹ یونیورسٹی میں شعبہ ابلاغیات و نفسیات کے پروفیسربریڈ بشمین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ غصہ یا اشتعال انگیزی سے گریز کرنا چاہیے اور اس کے لیے ہر فرد کو اپنے مزاج پر قابوپانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ گلوکوز آپ کے دماغ کو بے پناہ توانائی فراہم کرسکے۔