کعبۃ اللہ کے غلاف ’’کسویٰ‘‘ میں نیا اضافہ کرتے ہوئے جس سے کعبۃ اللہ کے اطراف طواف کرنے کے نقطۂ آغاز اور نقطۂ اختتام کی نشاندہی ہوگی، تبدیل کیا جائے گا۔
نیا اضافہ حال ہی میں حاجیوں کو طواف کے نقطۂ آغاز اور نقطہ اختتام کی نشاندہی کرتے ہوئے ’’کسویٰ‘‘ میں شامل کیا جارہا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی الجھن سے گریز ممکن ہوسکے۔
تبدیلی سے قبل غلاف کعبہ کا حاشیہ حجر اَسود سے متصل بھورے حاشیہ کے ساتھ ہوا کرتا تھا جسے اب حذف کردیا جارہا ہے۔ جگہ کی تنگی کے پیش نظر یہ حاشیہ حذف کیا جارہا ہے۔