سرینگر: جموں کشمیر کے پلوامہ ضلع میں غلط فہمی کی وجہ سے دو گشتی گروپوں کے درمیان ہوئی فائرنگ میں فوج کے دو جوانوں کی موت ہو گئی جبکہ دیگرکئی زخمی ہوئے ہیں۔
وزارت دفاع کے ترجمان کرنل این این جوشی نے آج صبح یو این آئی کو بتایا کہ جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے نورپورا میں فوج کے دو گروپ گزشتہ رات گشت کر رہے تھے ۔
علاقے میں اندھیرا ہونے کی وجہ سے دونوں گروپ ایک دوسرے کو پہچان نہیں پائے اور فائرنگ شروع کر دی جس سے ایک فوجی کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے ۔زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیاگیا ہے جہاں ایک اور جوان کی موت ہو گئی۔ جانچ کا حکم دے دیا گیا ہے ۔