کانپور(نامہ نگار)گائوں سے دوکلومیٹر کے فاصلے پر واقع جنگل میں کاروباری کی لاش پیڑ سے لٹکی ہوئی ملنے کے بعد گائوں کے لوگوں میں دہشت پھیل گئی۔وارات کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق وگھنوعلاقہ کاباشندہ راما شنکر غلہ کاروبارکرتاتھا منگل کی صبح گھر سے دوکلومیٹر پرواقع برسوری جنگل میں ایک درخت سے کاروباری کی لاش لٹکتی ہوئی ملی۔ گائوں کے لوگوں نے لاش کو دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچنے کے بعد لاش کو نیچے اتاراپولیس نے لاش کے پاس سے خودکشی کی تحریر بھی برآمدکی۔خودکشی کی تحریر میں راما بابو سے پیسوں کے تنازعہ کی بات بتائی جارہی ہے۔متوفی کے چھوٹے بھائی راجیش سے پولیس نے پوچھ گچھ کی ہے لیکن راجیش نے لاعلمی کا اظہارکیا۔متوفی کی بیوی کملا دیوی نے قتل کئے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے ایس او کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے اورتحقیق
ات شروع کردی گئی ہے۔