نئی دہلی ۔ہندوستان کے سب سے کامیاب کپتانوں میں شمار مہندر سنگھ دھونی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ کرکٹ میچ میں 40 رن کی شکست کے ساتھ ہی غیر ممالک میں سب سے ناکام کپتان بن گئے ۔دھونی کی قیادت میں ہندوستان کی غیر ملکی سرزمین پر یہ 11 ویں شکست ہے ، جو کہ نیا ہندوستانی ریکارڈ ہے ۔ منصور علی خان پٹوڈی، محمد اظہر الدین اور سورو گنگولی کی کپتانی میںہندوستان نے خارجہ میں 10ٹسٹ میچ گنوائے تھے ۔ بیرون ملک میں سب سے زیادہ ٹسٹ میچ گنوانے والے کپتان
وں کی فہرست میں ان کے بعد بشن سنگھ بیدی ( آٹھ ٹسٹ ) ، سنیل گواسکر اور سچن تندولکر ( دونوں چھ ٹسٹ) اور لالہ امرناتھ ، وجے ہزارے ، گائکواڈ، راہل دراوڑ اور انل کمبلے ( تمام چارٹسٹ میچ ) کا نمبر آتا ہے ۔یہی نہیںہندوستان نے بیرون ملک میں شکست کی سنچری بھی س مکمل کر لی ہے ۔آکلینڈ میں ہندوستان کو غیر ملکی سر زمین پر 100 ویں شکست ملی .۔ ہندوستان غیر ملکی سرزمین پر 100 یا اس سے زیادہ میچ ہارنے والی چوتھی ٹیم بن گئی ہے .۔ اس سے پہلے انگلینڈ ( 161 ) ، ویسٹ انڈیز ( 112 ) اور آسٹریلیا ( 106 ) اس فہرست میں شامل تھے ۔ہندوستان کی یہ 477 ویں ٹسٹ میچ میں کل 151 ویں شکست ہے۔نیوزی لینڈ نے اپنے 75 ویں ٹسٹ جیت درج کی ۔ دھونی کی قیادت میں ہندوستان نے بیرون ملک پہلا ٹسٹ میچ جولائی ، 2010 میں سری لنکا کے خلاف گالے میں گنوایا تھا۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کے خلاف دسمبر ، 2010 میں سنچورین میں ان کی ٹیم کو اننگ کے فرق سے شکست ملی تھی ۔ دھونی کی قیادت میں ہندوستان نے حال ہی میں جنوبی افریقہ دورے میں ڈربن میں کھیلا گیاٹسٹ میچ 10 وکٹ سے گنوایا تھا ، جبکہ اب نیوزی لینڈ میں بھی اس سے پہلے ٹسٹ میچ میں شکست جھیلنی پڑی ۔کپتان کے طور پر بیرون ملک سب سے زیادہ میچ گنوانے کا عالمی ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کپتان اسٹیفن فلیمنگ اور ویسٹ انڈیز کے کپتان برائن لارا کے نام پر درج ہے۔
ان دونوں کی کپتانی میں ان کی ٹیموں کو بیرون ملک میں 16 شکست ملی تھی۔
ان کے بعد سری لنکا کے ارجن راناتنگا اور جنوبی افریقہ کے گریم اسمتھ ( دونوں 13 ہار ) ، نیوزی لینڈ کے جان ریڈ ( 12 ہار ) اور آسٹریلیا کے ایلن بارڈر اور کم ہوج اورہندوستانی کپتان دھونی ( تمام 11 ہار ) کا نمبر آتا ہے ۔دھونی کی قیادت میںہندوستان کی یہ کل 14 ویں شکست ہے ۔اس طرح دھونی اب اظہر الدین کی برابری پر پہنچ گئے ہیں۔پٹودی کی قیادت میں ہندوستان نے سب سے زیادہ 19 ٹسٹ میچ گنوائے تھے ۔ دھونی اور اظہر الدین اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔ان کے بعد سورو گنگولی ( 13 ہار ) ، بشن سنگھ بیدی ( 11 ) ، سچن تندولکر ( نو ) ، سنیل گواسکر ( آٹھ ) اور کپل دیو ( سات ) کا نمبر آتا ہے .۔ دھونی کی قیادت ریکارڈ اب 52 ٹسٹ میچ میں 26 جیت اور 14 ہار کا ہو گیا ہے ۔ ان کی کپتانی میں ہندوستان نے بیرون ملک جو 22 میچ کھیلے ، ان میں سے اسے پانچ میں جیت اور 11 میں شکست ہوئی ۔