نئی دہلی:جنوبی دہلی کے وسنت کنج کے نزدیک کشن گڑھ علاقے میں افریقی نڑاد ایک شہری کی موت معاملہ میں پولیس نے تین ملزمین کی شناخت کرلی ہے جبکہ ایک کو حراست میں لیا گیا ہے ۔
جنوبی دہلی کے پولیس کمشنر ایشور سنگھ نے بتایا کہ ملزمین کی شناخت کرنے کے لئے سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کی مدد لی گئی ۔ اسی بنیاد پر تین ملزمین کی شناخت کی گئی ہے جبکہ ایک کو حراست میں لیا گیا ہے ۔
مرنے والے شخص کی شناخت کانگو کے رہنے والے ایم ٹی اولیویر (23) کے طورپر کی گئی ہے ۔کانگو سفارتخانہ کو اس بارے میں اطلاع دی گئی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ اولیریا کا قتل جمعہ کی دیر شام وسنت کنج علاقہ میں کیا گیا تھا۔ وہ ساؤتھ ایکسٹینشن میں رہتا تھا اور جمعہ کی شام کس کام سے کشن گڑھ علاقہ میں گیا تھا اس بارے میں پتہ نہیں چل سکا ہے ۔ پولیس کے مطابق ا کہ اولیویرکی چند نوجوانوں سے آٹو رکشہ لینے کے معاملہ پر کہا سنی ہوگئی تھی ۔ اولیویر جس آٹو کو لینا چاہتا تھا دو تین نوجوان منیرکا جانے کے لئے اسی آٹو کو لینا چاہتے تھے ۔ اس بات پر تنازعہ اتنا بڑھ گیا کہ دونوں فریق کے درمیان کہا سنی ہوگی اور اسی دوران نوجوانوں نے اولیویر پتھر سے حملہ کردیا ۔ اس سے قبل اسے دوڑاکر پیٹا بھی گیا۔مقا
می لوگوں نے کسی طرح اولیویا کو بچایا اور پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔حملے میں بری طرح زخمی اولیویر کو نزدیکی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
مقامی لوگ ملزمین کی شناخت نہیں کرسکے ہیں۔ وہ یہ بھی نہیں بتا سکے کہ لڑائی کیوں ہوئی۔ دیگر ملزمین کی تلاش کی جارہی ہے اور گرفتار کئے گئے نوجوان سے اس کے ساتھیوں کے بارے میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے ۔