بارہ بنکی(نامہ نگار)محکمہ کے ذریعہ مقررہ روسٹر کے علاوہ زبردست غیراعلانیہ بجلی تخفیف کی جارہی ہے صبح سات بجے سے ساڑھے دس بجے تک، شام تین بجے سے ساڑھے چھ بجے تک اورنصف شب کے بعد ایک بجے سے تین بجے تک غیر اعلانیہ ب
جلی تخفیف کی جارہی ہے بجلی تخفیف کے وقت غلطی سے بھی بجلی نہیں آتی لیکن جب بجلی آجاتی ہے تو تھوڑی دیر کے بعد پندرہ منٹ ، نصف گھنٹے تک باربار جاتی رہتی ہے۔گزشتہ کئی دنوں سے یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے۔اگست ماہ میں مئی جون جیسی گرمی برداشت کررہے لوگ غیر اعلانیہ بجلی تخفیف سے پریشان ، بجلی کے آنے جانے کے سبب انورٹر بھی چارج نہیں ہوپارہے ہیں اس سلسلے میں جب ایگزیکٹیو انجینئر سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی تو انھوں نے ٹیلی فون پر بات کرنا بھی گوارا نہیں کیا ۔ ایس ڈی او کپتان سنگھ بجلی تخفیف کے سلسلے میں کچھ بھی کہنے سے قاصر تھے اوران کے پاس اس مسئلہ کا کوئی بھی حل نہیں تھا۔