ممبئی (بھاشا)ریزرو بینک نے غیر بینکنگ مالیاتی کمپنیوں (این بی ایف سی)کے لئے ضابطوں میں کمی کرتے ہوئے انہیں مارچ ۲۰۱۶تک اپنی درجہ بندی کرانے کی ہدایات دی ہے ۔ مرکزی بینک نے کہاہے کہ سرمایہ کاری گریڈ کی درجہ بندی حاصل کرنے میں ناکام رہ نے والی این بی ایف سی کو نئی رقوم حاصل نہیں کرنی چاہئے اور نہ کہ انہیں پرانے سرمایہ کی تجدید کاری کرنی چاہئے ۔آر بی آئی نے دیر شام این بی ایف سی سے متعلق ترمیم شدہ ضابطوں کے سلسلے میں اعلانیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اثاثہ جاتی مالیاتی کمپنیاں (اے ایف سی )جو مارچ
۲۰۱۶تک ایک کم سے کم سرمایہ کاری گریڈ کی درجہ بندی حاصل نہیں کرپاتیں ہیں تو وہ موجودہ جمع رقوم کی تجدید کاری نہیں کریں گی اور نہ ہی نئے سرے سے رقوم حاصل کریں گی ۔ مارچ ۲۰۱۶تک بغیر درجہ بندی والی کمپنیوں یا ذیلی سرمایہ کاری گریڈ والی کمپنیوں کو صرف موجودہ جمع رقوم کی مدت مکمل ہونے پر تجدید کاری کی اجازت دی گئی ہے۔ لیکن نئی رقوم قبول کرنے سے انہیں روک دیاگیاہے۔