اعظم گڑھ:اتر پردیش میں اعظم گڑھ کے مبارک پور کے علاقے میں پولیس نے غیر قانونی شراب بنانے کی فیکٹری کا پردہ فاش کرتے ہوئے دو اسمگلروں کو گرفتار کر کے لاکھوں روپے کی غیر قانونی طور سے بنائی گئی شراب برآمد کی ہے ۔پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ مخبر کی اطلاع پرپولیس نے کل شام ایک مکان پر چھاپہ مار کر غیر قانونی طور سے شراب بناتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ایک شخص بھاگ گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس جگہ سے چھ ڈرم، 100 عدد تیار پاؤچ، پیکنگ مشین اور دیگر اشیاء برآمدکی گئی ہے اور برآمد شراب کی قیمت تقریباً 25 لاکھ روپے ہے ۔پکڑے گئے بدمعاش ستي اور چھوٹے لال نے بتایا کہ وہ لوگ کافی عرصہ سے یہاں شراب بنا رہے تھے ۔ شراب پوروانچل کے اضلاع میں فروخت جاتی تھی۔ پولیس مفرور شخص کی تلاش کر رہی ہے ۔