رائے بریلی (نامہ نگار)تھانہ شیو گڑھ پولیس نے پرتاپ باشندہ سروجیت کا پورواتھانہ شیوگڑھ ،ہیرالال باشندہ سروجیت کا پوروا،رام سمیرباشندہ سروجیت کا پوروااور رام آسرے باشندہ سروجیت کا پوروا تھانہ شیو گڑھ رائے بریلی کو چالیس لیٹر غیر قانونی شراب فروخت کرنے کے لئے جاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ملزمین کے خلاف تھانہ سلون میں مقدمہ درج کرایا گیاہے۔ اس کے علاوہ لوکش ،شری کانت ،میکولال ،رام پھیر بنشی لال ،پتی لال باشندگان دوبہن تھانہ سلون کے خلاف مجرمانہ کارروائی کے تحت مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔