لکھنؤ (نامہ نگار)نگوہاں علاقہ میں غیر قانونی طریقے سے کاٹنے والے دوافراد کو گرفتارکرلیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ دونوں افراد کے قبضہ سے تین کنٹل لکڑی سمیت آم کے بوٹے برآمد ہوئے ہیں۔ بتایا جارہاہے کہ نگوہاں کے مداری کھیڑاکے باشندے رام پرکاش اور رمیش پال سنیچر کو مداری کھیڑاواقع آم کے باغ میں درخت کاٹ رہے تھے۔
پولیس کو اس بات کی اطلاع مل گئی۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ دونوں افراد کے قبضہ سے پانچ آم کے بوٹے اور تین کنٹل لکڑی برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے دونوں ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔