حیدرآباد:غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی پرائیویٹ ٹراویلس کی بسوں کے خلاف محکمہ ٹرانسپورٹ کی مہم جاری ہے ۔ اس سلسلہ میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام کی جانب سے چلائی جارہی مہم کے دوران قوانین کی خلاف ورزی اور دستاویزات کے بغیر چلائی جارہی پرائیویٹ ٹراویلس کی 21بسوں کوحیدرآباد کے علاقہ پدا عنبرپیٹ میں ضبط کیا گیا اور ان کے مالکین کے خلاف معاملہ درج کیا گیا ۔
بتایا جاتا ہے کہ پرائیویٹ ٹراویلس کی بسیں ٹیکس ادا نہ کرکے پرمٹس کے بغیر چلائی جارہی تھیں۔