دبئی: شام اور لبنان میں بے موسم ریتیلے طوفان میں کم سے کم 12 لوگوں کی موت ہوئی ہے اور سانس لینے کی پریشانیوں کی وجہ سے سینکڑوں افراد کو مختلف اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔ لبنان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب تک کم از کم تین پناہ گزین خواتین کی موت ہو چکی ہے اور ان کے علاوہ کم از کم 750 لوگوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے ۔
راجدھانی بیروت میں واقع رفیق الحریری بین الاقوامی ہوائی اڈے کے محکمہ موسمیات نے اسے جدید تاریخ کا سب سے غیر متوقع طوفان قرار دیا ہے ۔ اس کی وجہ سے بینائ¸ کی حد میں کافی کمی آنے کی وجہ سے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو سست رفتار سے چلنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔نیشنل نیوز ایجنسی نے بتایا کہ اس طوفان سے شمالی لبنان کا ضلع سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے ۔ اس کے علاوہ اس طوفان سے اردن، اسرائیل اور مصر بھی متاثر ہوئے ۔اردن میں طوفان کی وجہ سے اسکولوں کو بند کر دیا گیا۔شام میں ریتیلی آندھی نے مشرقی علاقے کے المیادین کو سب سے زیادہ تباہی مچائ¸ ہے ۔ بڑے شہر حمص میں پانچ بچوں اور ایک عورت کے مرنے کی اطلاع ملی ہے ۔ مقامی میڈیا نے کہا کہ ہما شہر میں کم از کم تین خواتین کی موت ہوئی ہے اور 3500 لوگوں کو اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔