ممبئی (ایجنسی)بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کی شادی کے بعد اکثر سب کو مشورے دیتی نظر آتی ہیں ۔ اس بار بھی کچھ ایسا ہی ہے ۔ دراصل ودیا نے کہا کہ اگر آپ ایک غیر محفوظ رشتے میں ہیں ، جس میں تحفظ کا احساس نہیں ہے تو شایدآپ خوش نہ رہیں ۔ شاید آپ کے کیریئر میں ہلچل مچ جائے لیکن اگر آپ رشتے سے خوش ہیں تو یہ آپ کی مدد کرے گا ۔ ودیا نے کہا کہ میرے اندر کچھ بے چینی تھی جو شادی کے بعد تھوڑی ٹھنڈی ہو گئی ۔ یقینی طور پر یہ کام میں توجہ لگانے میں میری مدد کر رہی ہے ۔ میں شادی کر کے بہت خوش ہوں ۔ودیا آج کل اپنی آنے والی فلم ‘ شادی کے سائڈ ایفکٹس کے پروموشن میں بزی ہیں ۔۲۸ فروری کو ریلیز ہو رہی اس فلم میں فرحان اختر بھی ہیں ۔ ودیا نے سال ۲۰۱۲ دسمبر میں یو ٹی وی اسٹوڈیو کے سی ای او سدھارتھ رائے کپور سے شادی کی تھی ۔