نئی دہلی:نجی شعبے کا ایکسس بینک جلد غیر ملکی ملکیت والا بینک ہو جائے گا ۔بینک کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی حد بڑھا کر ۶۲ فیصد کرنے کی تجویز کو منظوری ملنے کے بعد ایکسس بینک غیر ملکی ملکیت والا بینک بن جائے گا ۔اس سے ۶۲۰۰ کروڑ روپئے کی آمد ہوگی ۔اس تجویزکو حال ہی میں ایف آئی پی وی کی منظوری ملی ہے اب اس پر اقتصادی معاملات کی کمیٹی کی اجازت کی ضرورت ہوگی ۔کیونکہ اس میں ۱۲۰۰ کروڑ روپئے سے زیادہ کا سرمایہ آئے گا۔ ایکسس بینک نے اپنی غیر ملکی سرمایہ کاری کی حد ۴۹ سے بڑھا کر ۶۲ فیصد کرنے کی اجازت مانگی ہے ۔ ذرائع نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی حصہ داری بڑھنے کے بعد ایکسس بینک غیر ملکی ملکیت والا بینک بن جائے گا۔ وہیں ساتھ معاونین میں مستقبل کی سرمایہ کاری کی نگرانی ایف ڈی آئی پالیسی کے تحت کی جائے گی ۔بینک کے ساتھ حصہ داروں میں ایکسس کیپٹلس ، ایکسس فائنانس پرائیویٹ لمیٹڈ ، ایکسس پرائیویٹ ایکوٹی لمیٹڈ ، ایکسس ٹرسٹی سرویسزلمیٹڈ ،ایکسس ایسیٹ منیجمنٹ کمپنی ، ایکسس میوچول فنڈ ٹرسٹی لمیٹڈ اور ایکسس یوکے لمیٹڈ شامل ہیں ۔