نئی دہلی: پانچ ممالک کا ایک وفد اسمبلی انتخابات کا جائزہ لینے اور ان سے سیکھ لینے کے لئے ان دنوں ہندستان آیا ہوا ہے اس 13 رکنی وفد میں روس، مصر، نامیبیا، کرغستان اور بنگلہ دیش کے رکن ہیں۔وفد آج دہرادون روانہ ہو گیا جہاں وہ کل اسمبلی انتخابات کی پولنگ کا جائزہ اور ہندوستان کی انتخابی عمل سے واقفیت حاصل کرے گا۔
وفد نے کل الیکشن کمیشن کے دفتر کا دورہ کیا اور پانچ اسمبلیوں کے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔الیکشن کمیشن کے حکام نے ہندوستانی جمہوریت اور انتخابات کے خوبیوں سے انہیں واقف کرایا۔ انہیں وی وی پیٹ سویپ پروگراموں کے علاوہ انتخابی قانون، انتخابی اخراجات اور انتخابی منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ ان کے سامنے ووٹنگ سے متعلق آلات وغیرہ کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔یہ وفد اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام کے الیکٹورل وزیٹر پروگرام کے تحت ہندستان کے دورے پر آیا ہے ۔