اناؤ:اترپردیش میں اناؤکے بیگھہ پور علاقے میں کل دیر شب تلک کی تقریب میں لڑکی اور لڑکے دونوں فریق میں ہوئی جوابی فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے لڑکی کی طرف کے ایک چچرے بابا کی موت ہوگئی ۔
جب کہ اس کے والد چچا سمیت چار لوگ شدید طورپر زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق اچل گنج علاقہ جموکا گاؤں کے رہنے والے رام موہن تیواری نے اپنی بیٹی کی شادی بیگھا پور علاقہ میں ڈاڈا مؤ گاؤں کے رہنے والے شیوساگر کے بیٹے امت سے طے کی تھی ۔ رام موہن تیواری کنبہ کے لوگوں اور رشتہ داروں کے ساتھ کل رات تلک چڑھانے گئے تھے ۔تلک چڑھنے کے بعد دیر رات کچھ نوجوانوں نے ہرش فائرنگ شروع کردی ۔دونوں طرف کے لوگوں میں کئی راؤنڈ فائرنگ ہوئی جس سے تقریب میں بھگڈر مچ گئی ۔
اس دوران لڑکی کے چچرے بابا الوپی شنکر تیواری اور ایک رشتہ دار سورج شکلا (۸۱)کے علاوہ گاؤں کے رام موہن (۸۴)اس کے بھائی دلیپ (۲۴)اور امیش ساہو شدید طور پرزخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کو صحت مرکز لے جایاگیا جہاں سے انہیں ضلع اسپتال منعقد کردیاگیا۔ضلع اسپتال میں ڈاکٹروں نے الوپی شنکر کو مردہ قرار دے دیاگیا ۔ پولیس موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ۔