ریاستی حکومت کی ہدایت پر ضلع میں فائر برگیڈ خدمات ہفتہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پروگرام کے تحت کانپور زون کے ڈی آئی جی نے فائر ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فائر برگیڈ محکمہ کے افسران سے اپیل کی وہ لوگوں کو آگ سے محفوظ رہنے کے تئیں بیدار کریںاور آگ سے محفوظ رہنے کے طریقوں کی معلومات مہیا کرائیں اور پمپفلیٹ تقسیم کر کے انہیں بیدار کریں۔ واضح رہے کہ گرمی کے موسم میں آتش زنی کی وارداتوں میں اضافہ ہو تاہے۔
اس کے لئے ریاستی حکومت کے ذریعہ فائر بریگیڈ خدمات ہفتے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ پروگرام کے تحت کانپور زوم کے ڈی آئی جی چودھری نے اس موقع پر بیداری ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ ریلی میں شامل لوگوں نے عوام نے پمپفلیٹ تقسیم کر کے انہیں آگ سے محفوظ رہنے کے طریقوں کے بارے میں معلومات فراہم کرائیں ۔ ڈی آئی جی نے اس موقع پر کہا کہ آگ کی روک تھام ضروری ہے۔
کیونکہ خطرناک حالات میں آگ سے انسانی زندگی کو خطرہ ہو جاتا ہے۔ اور لوگوں کی موت بھی ہو جاتی ہے۔اس کے لئے اگر کوئی پروگرام منعقد کیا جاتا ہے توپروگرام کی جگہ پر آگ بجھانے کے آلات ہونا ضروری ہے۔ اس کے لئے پنڈال میں کھلی جگہ ہونا ضروری ہے۔ اس موقع پر ایس ایس پی ،سی او ،چیف فائر برگریڈ افسر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔