چندوسی(نامہ نگار)سنبھل ضلع کے چندوسی علاقہ میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیاہے ۔جس میں فائننس کمپنی کاملازم بھی کمپنی کے ساڑھے دس لاکھ روپئے سے زائد کی رقم لے کر فرار ہوگیا۔ ابھی تک اس کاسراغ نہیں مل سکاہے ۔ریزرو بینک آف انڈیا سے لائسنس لے کر۲۰۱۴میں چندوسی میں کیپٹل فائننس کمپنی نے اپنا کاروبار شروع کیا تھا۔ کمپنی کادفتر شہر کی پاش کالونی میں کھولا گیا ہے ۔مذکور ہ کمپنی میں مرزاپورضلع کے گادئوں رائے پورکاباشندہ بال مکند ملازمت کررہاتھا۔ کمپنی کی جانب سے دیہی علاقوںمیں گروپ بناکر چھوٹی صنعتوںکے لئے قرض دیا جاتاہے ۔کمپنی کے منیجر نے بتایا کہ ایچ ڈی ایف سی بینک سے دوچیک امت کمار وبرانچ کے نام دئے گئے تھے۔ جس کی ادائیگی ۲جنوری کو ایچ ڈی ایف سی بینک کے ذریعہ کردی گئی تھی ۔
اسی دن بال مکند مذکورہ رقم لے کر غائب ہوگیا۔ یہ رقم دس لاکھ ستاون ہزار نو سو۶۲روپے ہے ۔ اس کے بعد سے ہی بال مکند کاموبائل بند ہے اور اس کا کوئی پتہ نہیں ہے ۔کمپنی کے سی سی ٹی وی کیمرے کے فٹیج میں بال مکند کواپنے کپڑوں میںرقم کوبھرتے ہوئے دیکھاگیا ہے ۔ کمپنی کے منیجر نے بال مکند کے خلاف کوتوالی میںمقدمہ درج کرادیا گیا ہے اور اسے مطلوب دکھاتے ہوئے شہرکے مختلف مقامات پرپوسٹر چسپاںکردئے گئے ہیں اس کے علاوہ بال مکندکے بارے میں اطلاع دینے والے کوبیس ہزارروپئے کاانعام دینے کااعلان کیاگیا ہے ۔