لکھنؤ:مڑیاوں علاقے میں بریلی بی ایس پی حمایت یافتہ رکن اسمبلی کی فارچیونر نے سائیکل سوار کسان کو کچل دیا۔ جس سے اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ اس کے بعد بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے کھڑے کنٹینر میںگھس گئی۔ جس سے ڈرائیور سمیت فالوور کی موت ہوگئی۔ حادثے میں کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ موقع پر پہنچی پولیس نے جائے حادثہ کی تفتیش کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ وہیں ملیح آباد میں ڈالہ اور موٹر سائیکل کی آمنے سامنے کی ٹکر میں دولوگوں کی موت ہوگئی۔
تھانہ انچارچ مڑیاوں کے مطابق بریلی باشندہ وریندر سنگھ بی ایس پی حمایت یافتہ سابق رکن اسمبلی ہیں۔ وریندر کے بھائی مہیندر فارچیونر یوپی ۵۲ اے ٹی ۱۱۰۰ سے لکھنؤ آرہے تھے۔ آج صبح مڑیاوں سیوا اسپتال کے نزدیک گاڑی کے سامنے سائیکل سوار ایک کسان آگیا۔ تیز رفتار گاڑی نے کسان کو کچل دیا۔ ڈرائیور گووندر نے گاڑی سے توازن کھودیا۔ فارچیونر بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے کھڑے کنٹینر میں گھس گئی۔ گاڑی بری طرح برباد ہوگئی اور اس میں سوار فالوور اکھلیش ، ڈرائیور گووندر ، رکن اسمبلی کا بھائی مہیندر اور دو دیگر لوگ شدید طور پر زخمی ہوگئے۔ حادثہ دیکھ کر مقامی لوگوں اور راہگیروں کی بھیڑ لگ گئی ۔ اطلاع پاکر موقع پر مقامی پولیس پہنچ گئی۔لیکن تب تک زخمی اکھلیش اور کسان باشندہ بخشی تالاب ۵۲سالہ سنیل کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ وہیں دیر رات گووندر کی اسپتال میں دوران علاج موت ہوگئی۔
دوسری جانب ملیح آباد کندرا کلاں باشندہ شٹرنگ کاری گر انل لودھی(۸۲) موٹر سائیکل سے اپنے ساتھی سندیپ (۶۲) اور راجو کے ساتھ سنڈیلہ سے ملیح آبادکی طرف آرہا تھا تبھی نظر نگر کے نزدیک اس کی موٹر سائیکل کی سامنے سے آرہے چھوٹے ہاتھی سے ٹکر ہوگئی۔ آمنے سامنے کی ٹکر سے تینوں دور جاگرے اور خون سے لت پت ہوگئے۔ وہیں ڈالہ ڈرائیور گاڑی لے کر درخت سے ٹکراگیا۔ ٹکر کی آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچے اور اطلاع پولیس کو دی۔ جب تک پولیس موقع پر پہنچتی اس سے قبل ہی سندیپ اور انل نے دم توڑ دیا تھا۔ وہیں راجو اور ڈالہ ڈرائیور دلاور نگر باشندہ منیش کا علاج ڈراما سینٹر میں چل رہاتھا۔ راجو کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔