نئی دہلی: عوامی شعبے کی انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی)سالانہ محصول کے حساب سے ملک کی سب سے بڑی کمپنی کے طور پر ابھری ہے۔ وہیں مکیش امبانی کی قیادت والی نجی شعبے کی ریلائنس انڈسٹریز ہندوستان میں فارچیون ۰۰۵ کی فہرست میںدوسرے نمبر پرہے۔ بین الاقوامی اکنامک میگزین فارچیون کے ہندوستانی ایڈیشن میںملک کی ۰۰۵ سب سے بڑی کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے ۔۰۱ بڑی کمپنیوں میں کم سے کم ۶ عوامی شعبے کی اور ۴نجی شعبے کی کمپنیاںشامل ہیں۔ اس سال جاری فہرست سے پتہ چلتا ہے کہ ان کمپنیوں کی فروخت کی رفتار سست رہی ہے وہیں انکا منافع بڑھا ہے۔اس فہرست میں ۰۱ بڑی کمپنیوں میں شامل دیگر کمپنیوں میں ایس بی آئی پانچویں ، ٹاٹا موٹر چھٹے ،او این جی سی ساتویں ، ٹاٹا اسٹیل آٹھویں ، ایسار آئل نویں اور کول انڈیا دسویں مقام پر ہے ۔ دلچسپ یہ ہے کہ ۸ کمپنیوں نے گزشتہ سال کا اپنا مقام برقرار رکھا ہے ۔ فہرست میںشامل دیگر کمپنیوں میں بھارتی ایئر ٹیل بارہویں ، آئی سی آئی سی آئی بینک ۴۱ویں ، این ٹی پی سی ۵۱ویں ، ٹاٹا کنسل ٹینسی سرویسز ۸۱ویں اور انفوسس ۷۲ویں مقام پر ہے ۔