فاسٹ فوڈ کے شوقین افراد کیلئے بری خبر یہ ہے کہ ان کی یہ عادت انہیں سستی اور کاہلی کا شکار بنانے کے ساتھ ساتھ مایوسی میں مبتلا بھی کر سکتی ہے۔ جی ہاں امریکہ کی کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ فاسٹ فوڈ کے جسمانی توانائی کم کرنے کے اثرات مسلسل برقرار رہتے ہیں چاہے آپ بعد میں صحت بخش غذا کا ہی استعمال کیوں نہ کرنے لگیں۔چوہوں پر ہونے والے مطالعے کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ جنک فوڈ کا استعمال جسمانی وزن بڑھاتا ہے جبکہ اس سے سستی و تھکاوٹ کا غلبہ رہتا ہے اور عزم کی بھی کمی ہوجاتی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ کبھی کبھار فاسٹ فوڈ کا استعمال زیادہ خطرناک نہیں تاہم اس کو طویل عرصے تک اپنی خوراک بنانے کا عمل آپ کو سستی اور تھکاوٹ میں مبتلا کر دے گاجبکہ موٹاپے کے باعث اس سے مختلف طبی مسائل بھی بڑھ جائیں گے۔