واشنگٹن: جرمن کی کاربنانے والی کمپنی فاکس ویگن پر ڈیزل کاروں میں آلودگی کو مخفی رکھنے والے سافٹ ویئر کے استعمال کرنے کے لئے ۱۸ ارب ڈالر تقریباً ۱۱۸۲ لاکھ روپئے کا جرمانہ لگایا جاسکتاہے ۔ امریکا کی ماحولیات تحفظات ایجنسی کے ایک افسر سنتھیا گلس نے بتیاکہ کمپنی ۲۰۰۸ میں اور اس کے بعد فروخت کی گئی اپنی چار سلنڈر والی ڈیزل کاروں اورآڈی ڈیزل کاروں میں ایسا سافٹ ویئر نصب کررکھاہے جو عام طور پر کارچلاتے وقت خارج ہونے والے دھوئیں کے کنٹرولر کو سوئچ آف کردیتاہے ۔ لیکن جب کاروں کی آلودگی کی جانچ کی جاتی ہے تو وہ کنٹرولر کو آن کردیتاہے۔
افسر نے بتایاکہ فاکس ویگن پر ہر کار کےلئے ۳۷۵۰۰ ڈالر کا جرمانہ لگایاجاسکتاہے ۔ اس قسم کی کل چارلاکھ ۴۲ ہزار کاریں امریکا کی سڑکوںپر ہونے کی امید ہے ۔ اگر تمام کاروں میں یہ سافٹ ویئر پایاجاتاہے تو کمپنی پر مجموعی طور سے ۱۸ ارب ڈالر کاجرمانہ ہوسکتاہے ۔ امریکامیں فاکس ویگن کے ایک ترجمان نے کہاکہ کمپنی جانچ میں مکمل تعاون کررہی ہے اور اس وقت ہم اس سے زیادہ کوئی ردعمل ظاہر نہیں کرسکتے ۔ حالانکہ بی سی سی رپورٹ کے مطابق کمپنی کو ۲۰۰۸ سے ۲۰۱۵ کے درمیان فروخت کی گئی متنازعہ سافٹ ویئر والی تمام کاریں واپس لینے کا حکم دے دیا گیاہے ۔ جن کاروں میں یہ سافٹ ویئر لگایاہے ان میں زیٹا ، بیٹل ، آڈی اے تھری ، گولف اور پسات شامل ہیں۔