سڈنی۔آل راؤنڈر جیمز فاکنر کو پاکستان کے خلاف متحدہ عرب امارات میں ہونے والی دو ٹسٹ میچوں کی سیریز کیلئے آسٹریلوی ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔فاکنر زخمی مشیل مارش کی جگہ متبادل کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں ہوں گے۔آل راؤنڈر شین واٹسن کی جگہ مارش ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے کے دعویداروں میں تھے۔لیکن ہندوستان میں حال ہی میں اختتام ہوئی چمپئن لیگ ٹوئنٹی 20 میں پرتھ اسکروچرس کے کھلاڑی ما
ش ہیمسٹرگ چوٹ سے متاثر ہو گئے۔ کرکٹ آسٹریلیانے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مارش اب چوٹ سے نکل رہے ہیں اور انہوں نے ہلکی ورزش اور نیٹ پر بلے بازی کی مشق بھی شروع کر دی ہے۔لیکن ان کی گیند بازی کو لے کر اب صورتحال صاف نہیں ہے۔ایسے میں ان کی جگہ متبادل کھلاڑی کے طور پر فاکنر کو ٹیم میں لیا جا رہا ہے۔آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان پہلا ٹیسٹ دبئی میں 22 اکتوبر کو کھیلا جانا ہے۔پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز میں جمعہ کو دوسرے میچ جیتنے کے بعد سبقت بنانے کے بعد آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم میں فاکنر کو شامل کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔فاکنر موجودہ ون ڈے اور ٹوینٹی 20 ٹیم کا حصہ ہیں اور انہوں نے گزشتہ تینوں میچوں میں نمبر چھ پر بلے بازی کی ہے۔اگرچہ فاکنر کو ٹیسٹ کا زیادہ تجربہ نہیں ہے اورانھوںنے ابھی تک صرف ایک ہی ٹیسٹ میچ کھیلا ہے۔انہوں نے سال 2013 میں اوول میں آسٹریلیا کی طرف سے واحد ٹیسٹ کھیلا تھا۔اس وقت ٹیم 0.3 سے ایشز ہار گئی تھی۔آسٹریلیا اور پاکستان 12 اکتوبر کو آخری ون ڈے کھیلے گی۔اس کے بعد آسٹریلوی ٹیم شارجہ جائے گی جہاں وہ 15 اکتوبر سے پاکستان اے کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گی۔سابق آسٹریلیائی کرکٹ ٹیم کے کپتان اورکمنٹیٹر بل لاری ا سپورٹس آسٹریلیا ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ نے بل لاری کو ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ بلا شبہ وہ اعزاز کے اصل حقدار تھے،انہوں نے اس موقع پر کہا کہ لاری کی کرکٹ کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔ بل لاری کا شمار آسٹریلیا کے بہترین اوپننگ بیٹسمینوں میں کیا جاتا تھا۔ انہیں ٹیم کی قیادت کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ لاری نے 67 ٹیسٹ اور ایک ون ڈے میچ میں ملک کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 67 ٹیسٹ میچوں میں 5234 رنز بنائے جس میں 13 سنچریاں اور 27 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ انہوں نے 25 ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیائی ٹیم کی قیادت کی۔ کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد انہوں نے ٹیلی ویژن میں کمنٹری شروع کی تھی۔