سووا، 19 نومبر (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی کا فجی کی راجدھانی سووا میں شاندار استقبال کیا گیا۔تین ممالک کے 10 روزہ دورہ کے دوران آسٹریلیا کا دورہ ختم کرنے کے بعد وہ کل فجی پہنچے۔ ان کے اعزاز میں تقریباً ایک صدی سے جاری روایتی استقبال کا لفظ “سیبو، سیبو” کہے گئے۔مسٹر مودی گزشتہ 33 برسوں کے دوران فجی کا دورہ کرنے والے پہلے وزیراعظم ہیں۔ قبل ازیں 1981 میں ہندستان کی اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی ن
ے فجی کا دورہ کیا تھا۔راجدھانی سووا کی گلیوں میں مسٹر مودی کے اعزاز میں بڑے بڑے ہورڈنگ لگائے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک کے روزناموں میں بھی وزیراعظم مسٹر مودی کا خیرمقدم مقامی زبان میں “بْلا مسٹر مودی” کہہ کر کیا گیا ہے جس کا مطلب “آپ کا خیرمقدم ہے مسٹر مودی” ہوتا ہے۔
مسٹر مودی کے فجی کے دورہ کے دوران دونوں ممالک نے تین سمجھوتوں پر دستخط کئے جن میں فجی میں چھوٹی اور دیہی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے 50 لاکھ امریکی ڈالر کی امدادی رقم بھی شامل ہے۔مسٹر مودی نے فجی کی پارلیمنٹ سے بھی خطاب کیا۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے ہندستان آنے والے فجی کے لوگوں کو ویزا آن ارائول” کی سہولت دینے کا بھی وعدہ کیا۔انہوں نے کہا “آئیے مل کر ایک نئے باب کی شروعات کریں جس میں کسی ہندستانی وزیراعظم کو فجی آنے میں 33 سال کا طویل عرصہ نہ لگے”۔مسٹر مودی نے کہا “جب فجی اور ہندستانی کے لوگ ایک ساتھ ایک ہی کنبہ کی طرح ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تب مستقل طور سے ساجھیداری کی عادت پڑ جاتی ہے۔فجی میں تقریباً 40 فیصد افراد ہندوستانی نژاد ہیں۔