لندن(ایجنسی)فحش فلمیں اور ویب سائٹس دیکھنا چھوڑ دیں ورنہ دماغ سکڑ کر شاہدولے کے چوہوں جیسا ہوجائے گا۔یہ میں نہیں کہہ رہا بلکہ جدید تحقیق نے ثابت کردیا ہے کہ فحش فلمیں اور فحش تصاویر دیکھنے سے دماغ متاثر ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ متواتر فحش فلمیں دیکھنے سے جہاں شادی شدہ افراد کی زندگیاں متاثر ہوتی ہیں وہیں ان کا دماغ بھی سکڑ سکتا ہے۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق فحش فلمیں دیکھنے سے دماغ میں ایک کیمیائی مادہ ڈوپامین پیدا ہوتا ہے اور اس کے باربار اور متواتر پیدا ہونے سے دماغ پر بے حسی طاری ہونا شروع ہوجاتی ہے جس سے متاثرہ افراد کی عام جنسی زندگی بری طرح متاثر ہوتی ہے۔تیرہ سال اور اس سے زیادہ عمر کے بالغ افراد کے اندر پورن دیکھنے سے لطف اندوز ی کے ساتھ ساتھ احساس جرم پیداہوتا ہے جس کے بعد ان کی شہوت میں اضافہ ہوتا ہے جو حقیقی دنیا سے دور کی چیز ہوتی ہے۔یہ فحش فلمیں اور تصاویر انسانی دماغ پر منشیات کی طرح اثر انداز ہوتی ہیں۔ایک سٹڈی کے مطابق مسلسل پورن دیکھنے سے دماغ دوبارہ سے اپنی اسمبلنگ شروع کردیتا ہے۔ایک رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے کہ پورنو گرافی دیکھنے والی نوجوان نسل خواب گاہ میں ناکام اور مایوس ثابت ہوتی ہے۔
جرمن تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پورنو دیکھنے والے افراد کے دماغ کے سکڑاﺅ کے باعث تحریک ، مزے اور حوصلہ افزائی کی خوبیوں سے محروم ہوجاتے ہیں۔