ممبئی: اپنی بے باک اداکاری اوربولڈ مناظر سے شہرت پانے والی اداکارہ سنی لیون کے خلاف فحش ویب سائٹ چلانے کے حوالے سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔بھارتی ریاست گووا کے شہر مرگاو¿ کے ایک رہائشی نے بھارتی اداکارہ سنی لیون کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کینیڈین نڑاد بھارتی اداکارہ ایک ویب سائٹ چلارہی ہیں جس میں ان کی برہنہ تصاویر کے ساتھ فحش ویڈیو ز بھی موجود ہیں جب کہ ویب سائٹ فری ہونے کی وجہ سے ہر کوئی آسانی سے اس تک رسائی حاصل کرسکتا ہے جس
کے باعث معاشرے میں اس کے منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اور اس جرم کی ذمے دار سنی لیون ہیں۔ واضح رہے کہ سنی لیون بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے سے قبل فحش فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں اور وہ متعدد باراس بات کا اظہار کرچکی ہیں ان کے ماضی کی وجہ سے انہیں بھارتی حلقوں میں تنقید اور امتیاز کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔