اقوام متحدہ:فرانس غریب ممالک کو 2020 سے ترقی کے لئے 4.47 ارب ڈالر کی اضافی امداد دے گا۔فرانسیسی صدر فرانکوئس ہولینڈ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں عالمی ترقیاتی مقاصد کانفرنس میں کہا “فرانس نے غریب ممالک میں ترقی کے لئے مدد کی رقم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فرانس کی سرکاری امدادی ایجنسی میں اصلاحات کا فیصلہ بھی کیا ہے اسے بڑے مقامی مالیاتی گروپ کے ساتھ جوڑ کر یوروپ کا سب سے بڑا ترقیاتی بنک بنایا جائے گا تاکہ کئے گئے وعدے پورے کئے جائیں۔تاہم ہولینڈ نے یہ نہیں بتایا کہ یہ سب آب و ہوا کی تبدیلی سے لڑنے کے لئے کیا جائے گا یا عالمی غربت کے خاتمہ کے لئے ۔تاہم فرانس جو امداد دیتا ہے وہ اس کی گھریلو پیداوار کے فیصد کے حساب سے لگاتار چوتھے سال گھٹا ہے ۔ 2014 میں یہ اس کی کل گھریلو پیداوار کا 0.36 فیصد ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک کے لئے 0.7 فیصد طے کیا گیا ہے ۔