پیرس: پیرس میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ کے دو روز بعد شام میں اسلامی مملکت کے ٹھکانوں کو نشانہ بناکر 10 فضائی حملے کئے گئے ہیں۔ انہیں شام پر اب تک کے سب سے بڑے فضائی حملے بتایا جارہا ہے ۔وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور اردن میں دس جنگی جہازوں نے فضائی حملے کئے اور کئی جگہ ایک ساتھ چھاپہ ماری شروع کی گئی۔ اسلامی مملکت کے ٹھکانوں پر 20 بم گرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام سے فضائی حملے کرنے کی اجازت لے لی گئی تھی۔ وزارت نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے ساتھ مل کر چلائی جارہی مہم میں ایک کمانڈر سینئر، جہادیوں کا بھرتی کا مرکز ، جنگی سازوسامان اور اسلحہ کے ڈپو میں لڑاکوں کا تربیتی مرکز تباہ کردئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ اسلامی مملکت نے جمعہ کے روز ہوئے خودکش حملوں اور فائرنگ کے واقعات کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جس کے بعد سے فرانس نے حملے اور تیز کردئے ہیں ۔ پیرس کے حملوں میں 130 سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔فرانس امریکہ کے ساتھ مل کر کئی ماہ سے عراق اور شام میں اسلامی مملکت پر بم برسارہا ہے ۔ جمعہ کے پیرس حملوں کے بعد فرانس نے اس تنظیم کو برباد کرنے کا عہد کرلیا ہے اور کل شام پر اس کے جیٹوں نے اب تک کے سب سے بڑے حملے کئے ہیں ۔ اس کے جیٹوں نے رقہ میں اس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے ۔متحدہ عرب امارات اور اردن سے 10 جنگی جہازوں نے ایک ساتھ پروازیں کیں اور 20 بم گرائے ۔ تاہم جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں دی گئی ہے ۔فرانس نے یوروپی یونین کے وزرا داخلہ اور وزرا انصاف کی 20 نومبر کو ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے تاکہ اسلامی مملکت کے خلاف حکمت عملی کو تیزی سے نافذ کیا جائے ۔