نئی دہلی(بھاشا)پیداواری شعبوں سے بڑھی ہوئی فراہمی کے سبب سٹے بازوں نے اپنے سودوں کی کٹان کی جس سے وعدہ کاروبار میں آج چنا قیمت میں تیسری دن بھی کمزوری رہی اور آج اس کی قیمت ۳۷ء۰فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ۲۹۶۴روپئے فی کوئنٹل رہ گئی۔ بازار ذرائع نے کہا کہ اس سال بھاری پیداوار کی امید سے بھی گراوٹ کو تقویت ملی۔ این سی ڈی ای ایکس میں چنا کے جون ڈلیوری والے معاہدے کی قیمت ۱۱روپئے یا ۳۷ء۰فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ۲۹۶۴روپئے فی کوئنٹل رہ گئی۔ جس میں ۱۴۶۷۵۰لاٹ کیلئے کاروبار ہوا۔ اسی طرح چنا کے جولائی ڈلیوری والے معاہدے کی قیمت ۹روپئے یا ۳۰ء۰فیصد کی گراوٹ کے ساتھ ۳۰۳۱روپئے فی کوئنٹل رہے گی۔ جس میں ۶۳۶۲۰لاٹ کیلئے کار
وبار ہوا۔