سلطان پور: اتر پردیش کے سلطان پور کی ضلع پولیس نے بینک کے مطابق کھاتہ داروں کی فرضی دستخط کرکے لاکھورں روپے نکالنے والے ایم بی بی ایس کے ایک طالب علم سمیت دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے ۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق تھانہ شہر کی سول لائن میں رہائش پذیر میانک شریواستو مدھیہ پردیش کے جبل پور سے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہا تھا ۔میانک نے بس اسٹاپ پر واقع بینک سے متعدد کھاتہ داروں کی دستخط دیکھ کر بعد میں ان کی فرضی دستخط کر کے ان کے اکاؤنٹس سے روپیہ نکال لیا۔ اس کام میں اس کا دوست رام کمار بھی شامل تھا۔ذرائع کے مطابق دونوں نوجوان اب تک بہت سے لوگوں کی فرضی دستخط کر کے کھاتوں سے لاکھوں روپے نکال چکے ہیں۔ اکاؤنٹ ہولڈروں کی شکایت پر پولیس نے بینک میں نصب سی سی ٹی وی کی فوٹیج دیکھنا شروع کیا اور میانک شریواستو اور اس کے ساتھی رام کمار کی نشاندہی کرکے دبوچ لیا۔