لکھنؤ:ریاستی مہیلا کانگریس کی صدر پرتما سنگھ نے کہا کہ من کی بات کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی مرکزی وزیر انسانی وسائی اسمرتی ایرانی کی فرضی ڈگری معاملے پر بولنے سے گریز کررہے ہیں۔ انہوںنے ایک بیان میں اسمرتی ایرانی کے غلط حلف نامے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے کرنے اور کہنے میں جو فرق ہے وہ اب آہستہ آہستہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔