نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی صدر اور اترپردیش کی سابق وزیراعلی مایاوتی نے الزام لگایا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) فرقہ وارانہ فسادات کرانے کے معاملے میں سرفہرست ہے اور گجرات اس کی واضح مثال ہے۔محترمہ مایاوتی نے آج پارلیمنٹ ہاؤس میں نامہ نگاروں سے کہا “سیاسی فائدہ کے لئے بی جے پی اور کانگریس کے لیڈران ایک دوسرے پر فرقہ وارانہ تناؤ کے سلسلے میں الزامات عائد کر رہیہیں۔ کانگریس نے آزادی کے بعد برسوں تک اسکی آڑ میں سیاست کی ہے اور بی جے پی اس معاملے میں سرفہرست ہے۔ اسی طرز پر اب وہ اترپردیش اور دوسری ریاستوں کو بھی دیکھ رہی ہے اور ملک کے عوام کا اس پر گہری نظر ہے۔بی ایس پی کے بانی کانشی رام کو “بھارت رتن” دیئے جانے کی قیاس آر
ائیوں کے بارے میں پوچھے جانیپر انہوں نے کہاکہ حکومت کے اعلان کے بعد ہی وہ اس پر ردعمل پیش کرسکیں گی۔ مسٹر کانشی رام کو بھارت رتن دینے کے لئے ان کی پارٹی نے کئی بار مرکزی حکومت سے درخواست کی ہے۔