رامپور(نامہ نگار)لوک دل کے ضلع صدرعاصم خان نے میرٹھ کے فرقہ وارانہ فساد پر اپنے نظریات پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ فساد پہلے سے طے شدہ منصوبہ تھا۔جس میں ایک معصوم نوجوان کی موت ہوگئی۔حکومت نے مہلوک کے ورثہ کو ۱۳؍لاکھ روپئے کا معاوضہ اورکسی ایک فرد کو ملازمت دینے کابھی اعلان کردیا اورانھوں نے کہا کہ یہ امدادبیماری کا مکمل علاج نہیں بلکہ
ضرورت اس بات کی ہے کہ فرقہ واریت کی جڑوںکو ختم کردیاجائے۔؎
آصف خان نے کہا کہ مرکزکی یوپی اے حکومت نے کئی مرتبہ فرقہ واریت مخالف قانون سے متعلق بل پیش کرنے کی کوشش کی لیکن بی جے پی نے اس کی مخالفت کی ۔ اسی کے ساتھ وہ پارٹیاں جو اپنے کو سیکولر کہتے ہیں انھوں نے بھی بل کی حمایت نہیں کی ۔