لکھنؤ: سلطانپور سے شہ زور عتیق احمد کو سماج وادی پارٹی کاامیدوار بنائے جانے پروزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہاکہ فرقہ پرست طاقتوں کو روکنے کی لڑائی میں جودکھائی دے گاایس پی اسے ساتھ لے گی۔انہوںنے کہاکہ عتیق احمد پر قانون اپناکام کررہاہے قانون سے اوپرکوئی نہیں ہے۔سماجو ادی پارٹی کے امیدواربنائے جانے کے بعد اتوار کو سلطانپور پہنچے عتیق احمد نے جم کر اسلحے کی نمائش کی تھی۔ریاست کے ترقیاتی ایجنڈے پر طلب کی گئی پریس کانفرنس کے دوران عتیق احمد پر جب سوا پوچھا گیا تووزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے اپناجواب گھماپھراکر پیش کیا ۔انہوںنے کہاکہ ایس پی کچھ بھی کرتی ہے تواس کی مخالفت پہلے ہوتی ہے۔انہوںنے کہاکہ سماج وادی پارٹی پرگانابناتوکافی نوٹس لیاگیا۔عتیق احمد کا نام لئے بغیر وزیراعلیٰ نے کہاکہ فرقہ پرست طاقتوں کو روکنے کیلئے جوبھی دکھائی دے گا اسے ایس پی ساتھ لے گی۔ انہوںنے کہاکہ قانون اپناکام کررہاہے ۔ گزشتہ اتوارکو سلطانپور میں جوکچھ ہوا اس کی تصویر انہیں رات میں ہی مل گئی تھی اس معاملے پر غورکیاجارہاہے۔